مریم نواز

پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں اندرونی خطرہ ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں اندرونی خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان وزیراعظم تھا تو ایک ملک نے اس کو جہاز سے اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق اہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مریم کو مہم کی آزادی ہے مجھے نہیں، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی یہ چھین کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ میں نکلتی تھی اور پتھر بھی کھاتی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نےمزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، ان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لیدڑ ہے یا گیڈر جس نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کی بیٹیاں اور بیٹے رکھے ہیں؟ کارکن کیوں آئیں؟ اگر ہمت ہے توعمران خان گرفتاری دیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے