اسحاق ڈار

نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن اگلے مہینے ہوجائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئین کے مطابق حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں اس کے بعد الیکشن ہوں گے، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہئے، انہیں نہیں پتا الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔ نجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی میں ان کے علاوہ کوئی اور بھی وزیر خزانہ ہوسکتا ہے، شہبازشریف نوازشریف کی معاونت کریں گے، میرا کا مشورہ ہے کہ شہبازشریف وفاق میں رہیں۔ نوازشریف کے کیسز کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے، وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، سابق چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ پنجاب سے متعلق وقت پر فیصلہ کرے گی۔ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اور رہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ لوگ بھی چھوڑ گئے جو پی ٹی آئی کو بنانے والے تھے، چارٹر آف ڈیموکریسی میرے دل کے بہت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے