بلاول بھٹو

پریانتھا کمارا کا قاتل عمران خان ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے سیالکوٹ کا واقعہ رونما ہوا، پریانتھا کمارا کے قتل کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعے کی وجہ سے پاکستان کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اگر مائنڈ سیٹ ٹھیک ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہیں آتا۔ ملک میں مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی کے لوگ محنت کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 30 سال سے زائد حکومت والوں کی کارکردگی کچھ ایک طرف جبکہ پیپلزپارٹی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی تین ماہ کی کارکردگی ایک طرف ہے۔ انہوں نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف 10 دسمبر کو ملک بھر اور 17 دسمبر کو سندھ بھر میں احتجاج کرے گی جبکہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے