خرم دستگیر

ملک میں کنڈے کے ذریعہ ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں کنڈے کے ذریعہ ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا ہے کہ دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا۔ پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔ ایک سال میں ملک میں کنڈے کے ذریعے 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی اور بجلی کے لائن لاسز 113 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ ہائی لاسز والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی، اس کے علاوہ صوبوں میں گیس منصوبوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ تین سال میں 75 ارب 90 کروڑ مالیت کے 553 گیس منصوبے شروع کیے گئے۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ پنجاب میں 43 ارب 22 کروڑ مالیت کی 228 گیس اسکیمیں دی گئیں، خیبرپختونخوا کو 29 ارب 49 کروڑ مالیت کی 150 گیس اسکیمیں دی گئیں، سندھ کو 3 ارب 18 کروڑ مالیت کی 175 گیس اسکیمیں دی گئیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران بلوچستان کو کوئی نیا گیس منصوبہ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے