اسحاق ڈار

ہم ایران کیساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کے حوالے سے غیرملکی احکامات کو قبول نہیں کرتے۔ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایران کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج کی امید کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں کسی بیرونی دباؤ یا حکم کو قبول نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ملک کی حکمت عملی اور ایران کی گیس پائپ لائن کی قسمت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان قومی مفادات کی بنیاد پر ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ہوگا کیونکہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہیں اور غیرملکی مفادات سے متاثر نہیں ہوں گے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ملاقاتوں اور باہمی مشاورت میں دونوں ممالک کے مخلصانہ انداز فکر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کی ایک پرانی اور پیچیدہ تاریخ ہے، پاکستان اپنے قومی مفادات کے مطابق کوئی بھی فیصلہ کرتا ہے اور وہ کبھی بھی غیر ملکی حکم نامے کو قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے