مریم نواز

سارے تجربے فیل ہوگئے، ایک ہی تجربہ کامیاب رہا اور وہ ہے نوازشریف، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سارے تجربے فیل ہوگئے، ایک ہی تجربہ کامیاب رہا اور وہ ہے نوازشریف۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2024 سے 2029 تک پاکستان کو معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں این اے 128 اور 129 کے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے گفتگو  کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آ رہے ہیں۔  دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا مینار پاکستان کی جگہ کم پڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن بنایا ہے، اب بھی ایسا ہی کریں گے۔ خیال رہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور وہ لندن سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے