راجہ پرویز اشرف

قومی اسمبلی میں شور شرابا، راجہ پرویز اشرف کے وفاقی وزراء پر کرارے جوابی وار

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں شور شرابے اور حکومتی و اپوزیشن کے اراکین کی گھتم گتھا کے بعد قومی اسبمبلی میدان جنگ بن گیا، تاہم اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے بھی حکومتی وزراء پر کرارے جوابی وار کئے،  اجلاس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے حکومتی وزراء پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے مانا کہ ترمیم کے نمبرز نہیں ہیں،  صرف اپوزیشن کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، یہ ترمیم کرنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ انہوں نے ایڈوانس پیسے  پکڑ  لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی احتجاج، نعرے بازی اور شورشرابا جاری رہا۔ اپوزیشن ارکان پلے کارڈز لے آئے ،نعرے لگائے ، ایوان میں ڈیسک اورسیٹیاں بجاتے رہے، جبکہ  وفاقی وزیر فواد چوہدری وڈیو بناتے رہے۔ اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف بولے کہ آئینی ترمیم میں ہم نہیں ، آپ خود بے نقاب ہورہے ہیں، ہم بجلی 4 روپے یونٹ دیتے تھے تم 26 روپے یونٹ دے رہے ہو، شرم کرو۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزراء پر کرارے جوابی وار کیے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہاں وہ راجہ رینٹل ہیں، مگر یہ لوگ کون ہیں ؟  جھوٹے اور مکار لوگ، جولوٹا ہے وہ بات کرنے کے قابل ہی نہیں ہے، شرم کرو اگر شرم بازار سے ملتی تو انہیں لاکر دے دیتے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ سلیکٹڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے