معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے

سرگودھا (پاک صحافت) معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےمدرسہ سلطان المدارس میں اداکی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھا کے نواحی گاؤں زاہد کالونی سے تھا،  وہ 1932 میں پاکستان میں پیدا ہوئے۔ علامہ محمد حسین نجفی محمدحسین ڈھکو کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ کتب کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ علامہ نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے