بھارتی اداکارہ

بھارت کی 25 سالہ معروف اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

ممبئی (پاک صحافت) بھارت کی مراٹھی فلموں کی نوجوان اداکارہ  ایشوری دیش پانڈے کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔  خیال رہے کہ ایشوری دیش پانڈے کا تعلق بھارتی شہر پونے سے تھا اور ان کی گاڑی کو حادثہ 20 ستمبر کی صبح  پانچ بجے گووا میں پیش آیا، جس میں وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔ یاد رہے کہ ایشوری  نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ ایشوری دیش پانڈے 15ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھیں اور دونوں کار میں کہیں جارہے تھے جبکہ کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کار ایک پل سے گزر رہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کار میں سینٹرل لاک  کے لگے ہونے کے باعث دونوں باہر نہیں نکل پائے اور موت کے منہ میں چلے گئے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ اور شوبھم میں رشتہ قریبی دوستی سے زیادہ تھا، دونوں اگلے ماہ منگنی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے