شہباز شریف

امن کوششوں میں شہید ہونے والے وطن کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں امن کی کوششوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وطن کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن کارروائیوں کے لیے فوجی دستے فراہم کرتا ہے، پاکستان کے امن دستوں نے دنیا میں امن کی خاطر جانوں کے قیمتی نذرانے دیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کی افواج کی قابل فخر تاریخ شہداء کے لہو سے جگمگا رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائیں، لواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں، آمین۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے