سعید غنی

بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے  سوال اٹھایا کہ  اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، افتخار چوہدری  نے پیپلز پارٹی سے بڑی زیادتیاں کیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔ افتخار چوہدری کے بیٹے کا کس کو نہیں معلوم، گلزار کی بھی کہانیاں نکلیں گی۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ان مسائل میں ہیں کیا یہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہے، 2018 میں دھاندلی کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بنایا اور چلایا، تمام جماعتیں مانتی ہیں 2018 میں اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو حکومت میں لائی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسیت دانوں نے اگر غلط کام کیا تو سزا ملی،کس جج اور جنرل کو سزا ملی؟ اگر سچ بولتے ہوئے میری سیٹ چلی جائے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے