انوار الحق کاکڑ

پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آئندہ ہفتے اچھی خبریں ملیں گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آئندہ ہفتے اچھی خبریں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا میڈیا آزاد اور خودمختار ہے، پہلے ہم صبح اٹھ کر اخبار دیکھتے تھے مگر اب سوشل میڈیا دیکھا جاتا ہے۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری خطے اور اس سے باہر سے بھی لانا چاہتے ہیں۔ اداروں سے ریونیو نہ کما سکے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لانے کیلئے مختلف لائحہ عمل وضع کئے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرامز پر کام ہو رہا ہے۔ اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے