سیلاب

پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ملکوں میں جون میں شدید  بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔ گزشتہ سال  53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے