مصدق ملک

امیروں سے سستی گیس لیکر عوام کو دیں گے۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ امیروں سے سستی گیس لیکر عوام کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، معاشی ترقی کے لیے توانائی ضروری ہے۔ گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا، آج پاکستان میں ریفائنری لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے عوام کو سہولت فراہم ہوگی، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کر دیا گیا۔ ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری سے استعمال میں لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے