پرویز خٹک

عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگاکر ملک کو تباہ کردیا۔ پرویز خٹک

کوہاٹ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے؟

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا، ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں، مگر وہ صرف امیدیں ہی تھیں۔ پی ٹی آئی پی نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے