علیم خان

نوجوانوں پرفتنے اور سازش کی سیاست کھل کر آشکار ہوچکی، عبدالعلیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں پرفتنے اور سازش کی سیاست کھل کر آشکار ہوچکی۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن پراپیگنڈااداروں اور ملکی مستقبل کیلئےانتہائی خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر عبدالمُناف خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد عزیزہے۔ ریاست بچانے کیلئےعملی میدان میں اترے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر  لائرز فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا، ملکی ترقی اور خوشحالی کےلیے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ خیال رہے کہ صدرآئی پی پی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیز کو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، مسائل کا انبارلگا ہوا ہے،اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے