بلاول بھٹو

پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔ بلاول بھٹو

تھرپارکر (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے وزیراعظم تھر میں موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تھرکول بورڈ کا ہیڈ وزیراعلی سندھ اور وائس ہیڈ وفاقی وزیر ہے، پچھلے چار سال سے تھرکول پر محنت کررہے تھے۔ وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کام کررہی ہے تو واضح فرق محسوس ہو رہا ہے، تھرکول سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، چند سالوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار میں بہتری آئی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، پاور جنریشن میں کام کرنے والے مختلف علاقوں سے آئے ہیں، تھرکول کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ تھرپارکر آکر کام کررہے ہیں۔ ماضی میں تھرپارکر سے لوگ دوسری جگہ کام کرنے جاتے تھے لیکن لوگ اب تھرپارکر آکر کام کر رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے