شہباز شریف

پاکستان مظلوم فسلطینیوں کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مظلوم فسلطینیوں کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ صورتحال مشرق وسطی کے امن کے لیے خطرہ ہے، پائیدار امن کے لیے 2 ریاستی حل پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں کردار ادا کرے۔ حالیہ کشیدگی میں انسانی جانوں کے نقصان سے بچایا جائے، مشرق وسطی میں خرابی کی بنیاد اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں او آئی سی کے پلیٹ فارم کو متحرک کیا جائے، او آئی سی خطے میں امن اور اس نازک مسئلے کے حل کی راہ ہموار کرے۔ پاکستان متحد اور بیت المقدس دارالحکومت کا حامل فلسطین چاہتا ہے، فلسطین کی آزادی اور ایک خودمختار ریاست کا قیام ہی پائیدار امن قائم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے