واٹس ایپ

واٹس ایپ گروپس کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف

(پاک صحافت) حالیہ چند ماہ کے دوران میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان نئے فیچرز میں اسکرین شیئرنگ، انسٹنٹ ویڈیو میسج، ایچ ڈی فوٹوز اور ایڈٹ میسج وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔ اب کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ گروپس کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے گروپس کو بغیر کسی نام کے بنانا ممکن ہو جائے گا۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے مطابق یہ ایک سادہ فیچر ہے مگر بہت کارآمد ثابت ہوگا۔ اس وقت ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کے لیے نام رکھنا ضروری ہوتا ہے مگر اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ مگر اس فیچر کو استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کی بہت کم تعداد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ ابھی ایک واٹس ایپ گروپ میں 1024 افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے مگر بے نام گروپ میں محض 6 افراد شامل ہوسکیں گے۔ اس طرح کے گروپس کو کمپنی کی جانب سے گروپ میں شامل افراد کے ناموں پر کوئی نام دے دیا جائے گا۔ مگر ہر فرد کے سامنے گروپ کا نام مختلف نظر آئے گا اور اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ دیگر اراکین کے نام ان کے فون میں محفوظ ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے