وزیراعظم شہبازشریف

وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لے آئے ہیں، سابق حکومت شرائط کی جن زنجیروں میں پاکستان کو جکڑ گئی تھی وطن کو ان سے آزاد کرایا۔ ہم نے صرف ماضی کی تاریکیاں ختم نہیں کیں بلکہ روشن مستقبل کے چراغ بھی روشن کر کے جارہے ہیں۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وطن دشمن پاکستان میں وہ منظر دیکھنا چاہتے تھے جو دنیا نے سری لنکا میں دیکھا تھا،لیکن وطن دشمنوں کی سب سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہوگئیں، مہنگائی ہوئی پر اشیاء کی قلت نہیں ہوئی۔ قرض لینا کوئی کامیابی نہیں، 16 ماہ کانٹوں پر چلنے کا سفر تھا، اس وقت اگر فوری انتخابات کروالیتے تو ہمیں سیاسی فائدہ ہوتا، ہم نے سیاسی خودغرضی نہیں کی قومی مفادات کو ترجیح دی، ایک طرف ریاست دوسری طرف سیاست تھی، ہم نے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی، دوست ممالک کا اعتماد بحال کیا، سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھاما، معاشی مشکلات کے باوجود کمزور طبقے کو ریلیف دیا، پانچ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا جو 6 سال کی بلند ترین سطح ہے، میڈیا کو آزادی دی اور میڈیا ورکرز کو حقوق دیے، 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کو نقد اور اشیاء کی صورت میں 100 ارب روپے تقسیم کیے، دانش اسکول کا دائرہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے راستے سے اقتدار میں آئے تھے، اسی راستے سے واپس جارہے ہیں، امید ہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، راجہ ریاض کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کے لیے انوارالحق کاکڑ پر اتفاق ہوا، ضمیر اور قلب کے اطمینان کے ساتھ واپس جارہے ہیں، ملک کی باگ ڈور نگران حکومت کے سپرد کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے