فلسطین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے اور انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہے۔ پاکستان کے شہری جہاں غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں وہاں بین الاقوامی سطح پر بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک میں غزہ میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کےخلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔ لاکھوں شہری گھروں سے باہر آکر احتجاج کررہے ہیں۔ برطانیہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے پر پابندی کے اعلان کے باوجود ہزاروں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکلے۔

لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں گھروں سے باہر نکلے۔ لندن میں فلسطین کے حق میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے