مولانا فضل الرحمن

اسلامی دنیا اجازت دے، فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا اجازت دے تو ہم فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ، فلسطینیوں کےخلاف درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسرائیل مظالم کی حد یں توڑ رہا ہے۔ انسانی حقوق کا درس دینے والے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ہم آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد کے قائل ہیں، ہم نے یہودیوں کے ایجنٹوں کا بھرپور طریقہ سے مقابلہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آئینی طور پر اسلامی ہے لیکن عملی طور پر سیکولر ملک بن چکا ہے۔ مفتی محمود، سیاسی فکر و جدوجہد کے حقیقی وارث ہیں، 1973 کا آئین مفتی محمود کی وجہ سے اسلامی شکل لئے ہوئے ہے، 40 سالوں میں دنیا تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فسلطینیوں سے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے