شازیہ مری

شازیہ مری کی ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر سے ملاقات

واشنگٹن (پاک صحافت) وفاقی وزیر شازیہ مری نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر جناب مائکل رتکواسکائے سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شازیہ مری نے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر جناب مائکل رتکواسکائے کو سیلاب کے بعد پاکستانی عوام کے مسائل اور ان کے سماجی تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرہ عوام میں فوری طور پر امداد تقسیم کی۔

شازیہ مری نے گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لئے ورلڈ بینک کی بروقت امداد کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے لئے اس وقت جو چئلینجز ہیں ان میں سیلاب متاثرہ لوگوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ حکومت پاکستان اپنے عوام کے سماجی تحفظ کے لئے قدامات کو وسیع کررہی ہے اور تعلیم، صحت و خوراک کو اولیت دی جارہی ہے۔ ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر جناب مائکل رتکواسکائے نے سیلاب میں سطح غربت سے نیجے زندگی گزارنے والے لوگوں کی مالی امداد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ عالمی بینک پاکستانی عوام اور خاص کر سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد لے لئے حکومت پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے