انوارالحق کاکڑ

پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہے گا۔ نگراں وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڑ پر الفلاح سنٹر میں قائم بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے، وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر آگے کام کرے گا۔ ایف بی آر نے جو ٹیکس اکٹھا کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی، قرض لینا کوئی بری بات نہیں، امریکا سب سے بڑا مقروض ہے، مگر قرض لے کر غیر ضروری خرچ کرنا بری بات ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اور ان کو بلوچوں سے ہمدردی ہے، مجھے اور ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، میں تو نگران وزیراعظم ہوں، میں تو جانے والا ہوں، لیکن میں بلوچستان سے ہوں تو مجھ پر انگلی اٹھ رہی ہے۔ لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے ہیں آئندہ بھی کرتے رہے گے، رات کے معمولی واقعے کو بڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیل سے تعبیر کرنے والے حیا کریں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے، آزادی رائے اور احتجاج کا سب کو حق ہے مگر آئین میں رہ کر کرنا چاہیے، 9 مئی کے احتجاج کرنے والوں کا بھی یہی ایشو تھا، وہ لوگ بھی احتجاج کرتے ہوئے قانون کے دائرے سے باہر آگئے تھے۔ یہ ریاست اور مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہا ہے، جن لوگوں نے بلوچستان میں یہ سب کیا وہ مسلح تنظیموں کے لوگ ہے، اگر آپ بلوچستان جائیں گے تو آپ کو گولی مار دیں گے، یہ لوگ تین سے پانچ ہزار لوگوں کو مار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے