وزیر اعظم وزیر اعلیٰ

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ون ٹو ون ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 کراچی (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی، اس موقع پر ملک کے اہم سیاسی و معاشی اور دیگر معاملات پرخصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا کہ جب آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روزہ دورے پر آئے وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ پہنچے۔ جہاں ان کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں حکومت کو نکالنے کے شادمانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی کیونکہ پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جس دوران انہوں نے  مزار قائد پر حاضری دی جبکہ وہ سندھ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرینگے اور حکومتی اتحادیوں سے بھی اہم ملاقات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے