مولانا فضل الرحمن

پاکستان ایران تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جعمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران کو شکایت یا غلط فہمی تھی تو کارروائی کی بجائے پاکستان سے بات کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا تعلقات ایسے نہیں کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی غیرمعمولی کاروائی کرے۔ پاکستان کی جوابی کاروائی ہر چند کہ ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا دونوں ممالک سفارتی ذرائع اور گفتگو سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔ پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کارروائی سے ایک دن قبل بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شبہات بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے