عامر لیاقت

بلاول بھٹوزرداری سے متعلق نامناسب ٹوئٹ پر پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت شدید تنقید کی زد میں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر نے پر  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامر لیاقت شدید تنقید کی زد میں آگئے۔  یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عامر لیاقت کو کسی بیان پر تنقید کا سامنا ہوا ہو، گزشتہ ماہ فروری میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق ایک متنازع ٹوئٹ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایک مرتبہ پھر اپنی نامناسب ٹوئٹ پر عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس پر بھارت کے آنجہانی اداکار امریش پوری کی تصویر موجود تھی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر لکھا تھا کہ ‘ پیپلز پارٹی صرف ایک صورت میں حکومت گرا سکتی ہے، بلاول اپنے کپڑے پھاڑ کر زیادتی کا الزام شیخ رشید پر لگادے’۔

واضح رہے کہ  مذکورہ ٹوئٹ پر عامر لیاقت حسین کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ علی نامی ٹوئٹر صارف نے جواب میں لکھا کہ ‘عامر بھائی گھٹیا پن میں اپنا ریکارڈ کتنی بار توڑیں گے’۔ جبکہ نعمان عابد نامی صارف نے لکھا کہ ‘سر یا دین کی تعلیم دینا چھوڑ دیں یا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیں’۔ دوسری جانب امن نامی ہینڈل نے عامر لیاقت کو جواب دیتے ہوئے  لکھا کہ ‘کیا ایسے گھٹیا لطیفے کسی بھی باشعور اور عزت دار انسان کو زیب دیتے ہیں، جو کے بدقسمتی سے ایک وزیر بھی ہو، شرم آنی چاہیے’۔ اس کے علاوہ متعدد صارفین نے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے