سکندر سلطان راجہ

پولنگ کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غیرجانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے، قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کیلئے نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن نگران حکومتوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا، پرامن انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا، پولنگ کے عمل میں سیاسی وابستگی سے بالاتر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے، عملے کی کوئی شکایت ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے