خواجہ آصف

پاکستان آیت اللہ خامنہ ای کیجانب سے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا شکر گزار ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایران میں صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے پروان چڑھنے والے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی ہیں، کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں امن کے حصول کے لیے علاقائی تعاون اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ افغان عوام کی مکمل حمایت اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوں، افغانوں کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے اور اس کے مستحق ہیں، عالمی برادری کو اس راستے پر مضبوطی سے چلنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے