اسعد محمود

ہم نے اس حکومت کا تختہ الٹا جو دھاندلی کرکے ایوان میں آئی تھی۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کا تختہ الٹا ہے جو دھاندلی کے ذریعے اقتدار پہ قابض ہوچکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم نے جس صبر کا مظاہرہ کیا مجھے یقین ہے پاکستان اس بحران سے نکلے گا۔ پاکستان روشن مستقبل کیطرف گامزن ہوگا، کون نہیں چاہتا ہمارے فیصلے مقبول ہوں۔

اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں حالات کی پیداوار جماعت نہیں بلکہ ہم سیاسی جدوجہد میں سوسال پورے کرچکے ہیں۔ اگر انتخابی عمل میں کہیں بھی دھاندلی ہوگی جے یو آئی اسکا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی اس ملک میں بے یار و مددگار نہیں، انتخابی عمل کی اصلاحات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے