ایم ایل ون

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ون منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں، جبکہ ایم ایل وین منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے چینی حکام کو قائل کیا۔ ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، اس سے پہلے یہ لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز تھی، جسے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا۔ منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔

جبکہ ٹریک پر ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی، تاہم ابتدائی طور پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے