وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور شنگھائی کانفرنس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور شنگھائی کانفرنس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے جہاں وہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن کا دو روزہ دورہ کریں گے، شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے