مزارات

سندھ بھر میں کل سے درگاہیں اور مزارات کھولنے کے احکامات جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کل سے صوبے بھر میں کل سے تمام درگاہیں اور مزارات کھولنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں کل سے درگاہیں اور مزارات کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، حکم نامے کے مطابق تمام مزارات پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ مزارات کو کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزارات اور درگاہوں پر عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے، زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے