پاک چائنہ

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبے کی ترقی کیلئے پختہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے ایک بار پھر سی پیک منصوبے کی اعلی معیار کے مطابق ترقی کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 2 روزہ دورہ پر آئے چینی وزیرخارجہ چن گانگ دفترخارجہ پہنچے، جہاں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب کا خود استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں بلاول بھٹو نے چینی چن گانگ کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

اسلام آباد میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چوتھا دور ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گینگ نے کی۔ چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سال چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی ایک دہائی مکمل ہورہی ہے جس سے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کو تیز کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ یہ راہداری منصوبہ دنیا بھر کے تمام سرمایہ کاروں کیلئے کامیابی کی اقتصادی پہل ہے، پاکستان چین کی فراخدلانہ اور بروقت مدد کیلئے اس کا تہہ دل سے شکر گزار ہے کیونکہ ہم عالمی معیشت میں سرد مہری کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں قوموں کے باہمی فائدے کیلئے شراکت داری کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ دوطرفہ امور اور کثیرالجہتی فورمز پر بنیادی قومی مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ہم جموں و کشمیر تنازع پر اس کے اصولی مؤقف سمیت تمام مسائل پر چین کی ثابت قدم حمایت کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنیوالی دہائیوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے