حمزہ شہباز

پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں مزید وسیع، مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ماحولیاتی تغیرات و موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور جی ایس پی پلس کے کنونشنز پر بھی گفتگو کی گئی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، فوڈ پروسیسنگ، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے لئے سپورٹ پرنیدر لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پنجاب میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، فوڈ سیکیورٹی، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈ کو زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہے، پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے