آصف زرداری

آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی بقاء تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی بقاء تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز نے سابق صدر سے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو وزیراعظم شہبازشریف اور چوہدری شجاعت سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں، آنے والا وقت انارکی اور انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پارلیمان کی بقاء اور غریب کی فتح تک اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی، سیاسی نظام کی بقاء کے بھٹو مشن کو پورا کریں گے، پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے