رانا ثناءاللہ

پاکستان اور عراق کا تجارت سمیت معاشی تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عراق کا تجارت سمیت معاشی تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے ملاقات کی ہے۔ ‏ملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، عراقی افسران کو پولیسنگ اور فارنزک شعبے میں تربیت فراہم کرسکتا ہے۔

اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، زائرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملاقات کے دوران عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے