عطا تارڑ

صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی کے واقعات میں پارٹی چیئرمین کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی کے واقعات میں پارٹی چیئرمین کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق ٹوئٹر پر ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، انہوں نے صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو لیک سنوائی جس میں صمصام بخاری کو ایک نجی محفل میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا گیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صاحب چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے، جو بات ہم روز کرتے تھے وہ اب ثابت ہوگئی کہ 9 مئی سوچھا سمجھا منصوبہ تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں وہاں موجود تھیں اور ان کا بھانجا حسان نیازی وہاں کور کمانڈر کی وردی کی بے حرمتی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شفقت محمود اور صمصام بخاری کو سلام ہے جنہوں نے انہیں فوج کے خلاف جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ صمصام بخاری کی آڈیو کے بعد کوئی شک باقی نہیں رہ گیا کہ 9 مئی واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم تھا اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے اس پر عملدرآمد کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے