چوہدری شجاعت

پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کر کے ہمت کا مظاہرہ کیا، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے، ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں، امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ 2005 میں سابق امریکی صدر جارج بش کے دورہ پاکستان میں سرکاری ضیافت میں مجھے مدعو کیا گیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں ایسے شخص سے ملنا نہیں چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے۔۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے