انتخابی مہم

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری، بلاول اور مریم کا جلسوں سے خطاب

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے، ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں سیاسی جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج منگلا میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز آج وادی نیلم پہنچیں گی جہاں وہ  پٹہکہ اور جورا کے مقام پر انتخابی جلسے کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج منگلا میرپور پہنچیں گے، میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق منگلا پل اور میرپور شہر کے قائد اعظم چوک میں بلاول کااستقبال کیا جائے گا۔ پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام گڑھ حلقہ ایل اے ٹو چکسواری میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے بھی آزاد کشمیر میں گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا تھا ، وہ آج سے انتخابی مہم کے لئے وادی نیلم کا دو روزہ دورہ کر رہی ہیں۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج پٹہکہ اور جورا کے مقام پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے