حمزہ شہباز

عوام کیلئے ریلیف والا بجٹ دینے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کے لئے بھرپور ریلیف والا بجٹ دینے جارہے ہیں جبکہ عوام دشمن لوگ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 ماہ سے چند انا پرست لوگوں کے پیدا کردہ بحران سے گزر رہے ہیں، غیر یقینی صورتحال میں صوبے نہیں چل سکتے، 3 دن سے بجٹ نہیں پیش کرسکے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے رکھوالوں کو غنڈوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلی کے انتخاب کے دوران وردی میں ملبوس افسروں کو ٹھڈے اور مکے مارے گئے، سب جانتے ہیں کہ ایوان میں غنڈے کس طرح ڈپٹی اسپیکر کی طرف لپکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار بیٹے کی سسکیاں دل چیر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے