تحریک لبیک

تحریک لبیک پر عائد پابندی کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک لبیک پر عائد پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست وزارت داخلہ میں دائر کردی گئی ہے۔ جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ‏ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کل اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ایل پی نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں پر رواں سال فروری میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔ 15 اپریل کو حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کا وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے