سراج الحق

وزیر اعظم نے عوام کیلئے ریلیف نہیں بلکہ تکلیف پیکج دیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پسی ہوئی عوام کو ریلیف نہیں بلکہ مزید تکلیف پیکج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سبسڈی ختم کرے اور بڑھائی گئی قیمتیں واپس لے۔ وزیراعظم کی تقریر عوام کو ایک اور لالی پاپ ہے۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، لیکن تبدیلی کو رسوا کیا۔ نیب کے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ چینی، گھی، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کے باعث حلال کمانے والا تکلیف میں ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 35 سال فوج نے اس ملک پر حکومت کی اور یہ تینوں پودے بھی اسٹیبلشمنٹ کے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ ان کی نااہلی اور ناکامی ہے کہ آج 7 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں چینی کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، تو وہاں کے عوام کو ریلیف بھی دیا گیا۔ لیکن پی ٹی آئی حکومت جیب کترے کی طرح عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے