سیف الملوک کھوکھر

پارٹی قائد کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ سیف الملوک کھوکھر

لاہور (پاک صحافت) سیف الملوک کھوکر کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نے  مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان پر جلسہ کی تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ونگز کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، گلگت بلتستان سے پارٹی کارکنوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

سیف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے بھی خصوصی ٹرین لاہور کے لیے قافلے روانہ ہوگئے ہیں، پارٹی قائد کی آمد کے موقع پر لاہور میں استقبالی بینرز ہینگرز اور ہورڈنگ بورڈز مخلف سڑکوں اور چوراہوں پر آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور گاڑیوں کو نواز شریف کی تصاویر، نعروں اور پیغامات سے سجایا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے کارکنوں کو لے کر خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے