جسٹس قاضی فائز عیسی

پارلیمان سپریم کورٹ کی دشمن نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ساتھی ججز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان سپریم کورٹ کی دشمن نہیں اور نہ ہی سپریم کورٹ پارلیمان کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر آج سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ اٹارنی جنرل کے دلائل سے پہلے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ Last but not the least ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پارلیمان سے منفی چیزیں کیوں منسوب کی جاتی ہیں؟ یہ کیوں نہیں کہہ سکتے کہ ایک ادارے نے دوسرے کی بہتری کے لیے قانون سازی کی؟ میرے خیال میں پارلیمان نے سپریم کورٹ کی عزت کی اور رکھی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے