انوارالحق کاکڑ

ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ نگران وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیویارک میں معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ آزادانہ انتخابات کا عمل مکمل کرائے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی طلباء امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں، تقریباً 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے خطے کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے، نئے جمہوری دور کے حوالے سے پرامید ہیں کہ خطے میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کے آنے تک نگراں حکومت آئینی حیثیت رکھتی ہے، نگراں حکومت کا کام آزاد اور غیرجانبدار انتخابات کا عمل مکمل کرانا ہے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات جنوری میں ہوں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بعض معاملات پر تعاون کی فضا موجود ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، افغانستان میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی قوت برسوں موجود رہی، امریکا سمیت دنیا کی بڑی فوجی طاقتیں 20 سال تک افغان سرزمین پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے