ن لیگ پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’غیر قانونی اور غیر آئینی‘ قرار د ے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کو غیر آئنی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں ایک فرد کے لیے مخصوص آرڈیننس کے ذریعے توسیع کر کے حکومت انہیں مزید متنازع بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انہیں وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کیسز پر کوئی کارروائی نہ کرنے اور حکمراں جماعت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے ایجنڈے کو پورا کرنے پر انعام دینا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب قانون میں چیئرمین نیب کے تقرر کا عمل واضح طور پر موجود ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں بلکہ آٹا، چینی، بجلی، گیس اور ادویات چوروں اور ان کے اے ٹی ایمز کے لیے عمران خان کا این آر او ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے بھی چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے حکومتی اقدام پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت بدنیتی پر مشتمل ارادے کے تحت ایک فرد کے لیے مخصوص آرڈیننس لارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے