چوہدری پرویز الہی

ٹی ایل پی کی حمایت اور عمران خان کی مخالفت میں چوہدری پرویز الہی بھی میدان میں آگئے

لاہور (پاک صحافت) چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو اپنی انا چھوڑ کر بے گناہ شہریوں کے بارے میں سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم و گناہ کے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں۔ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں۔

چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا ہے کہ دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کی عوام سے کیوں نہیں۔ سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے۔ پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں۔ ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں۔ حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے