خورشید شاہ

پی ٹی آئی حکومت صرف جھوٹے وعدوں تک محدود ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت صرف جھوٹے وعدوں تک محدود ہے جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے مہنگائی کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کوڑے کھائے، جیلیں دیکھیں اور ہمارے لیڈروں نے عوام کے حقوق کی خاطر جانوں کی قربانی بھی دی لیکن کوئی فکر یا پرواہ نہیں کی۔

خورشید شاہ کا پانے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ کپتان کہتا تھا کہ ڈالر سستا کروں گا، پیٹرول سستا دوں گا اور آٹا سستا دوں گا تو کیا اس نے یہ کیا؟، ایک کروڑ نوکریاں اور گھر کہاں گئے؟ ہماری حکومت کو بھی کہا گیا تھا کہ آٹا، گھی، تیل، بجلی اور چینی مہنگی کرو لیکن ہم نے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے