خواجہ سعد رفیق

ٹرین کی پٹری میں لکڑی کے جوڑ والی خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔ وزیر ریلوے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ٹرین کی پٹری میں لکڑی کے جوڑ والی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوابشاہ ٹرین حادثے میں 30 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے۔ افسوس کی بات ہے کہ حادثے پر بھی فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پرمالی فش پلیٹس ہوتی ہیں جو ہالینڈ اور جرمنی سے درآمد کی جاتی ہیں۔ پرمالی فش پلیٹس ریلوے آپریشنز کا حصہ ہیں یہ لکڑی کا ٹکڑا نہیں تھا۔ یہ ریلوے کے سگنلنگ نظام کا بنیادی حصہ ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، فوج اور عوام نے حادثے کے بعد بہتر کردار ادا کیا۔ حادثے کی وجہ ایک لوکو موٹوو کے 2 ٹائر جام ہونا تھی۔ ان ٹائروں کو لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ریل ٹاپ میں پرابلم حادثے کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ اس میں چھ لوگوں کو معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے